روس کے پانچ وسطی خطوں ، شمالی مغربی شہر پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے پر ڈرونز کی یلغار، 4 کارگو طیاروں کو نقصان
ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے


ماسکو: روس کے شمالی مغربی شہر پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے اور پانچ وسطی خطوں میں بدھ کو یوکرین نے درجن سے زائد ڈرونز کی مدد سے حملے کیئے ہیں تاہم روس کاکہنا ہے کہ انہوں نے حملے پسپا کر دیئے ہیں۔
پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے۔ پر ڈرون حملے کے نتیجہ میں 4 آئی ایل ۔76 ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے دو کو آگ لگ گئی ہے جس کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے، روسی وزارت دفاع نے اوریول اور بریانسک ریجن میں فوجی تنصیبات پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنانے اور تین ڈرون مارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پیسکوف ریجن کے گورنر میخائل ویدرنکوف نے بدھ کو علی الصبح بتایا کہ روسی افواج ہوائی اڈے پر حملے کو پسپا کررہی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پسکوف ہوائی اڈے پر حملے کرنے والے ڈرونز کی تعدا 12 سے 15 کے درمیان تھی ۔پسکوف میں ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں، چار آئی ایل ۔76 طیاروں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگ گئی اور دو طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
حملے کے بعد پسکوف ریجن اور اس کے اس کے انتظامی مرکز کے اوپر پروازیں محدود کر دی گئی ہیں ۔ دریں اثنابریانسک ریجن کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے بتایا ہے کہ بریانسک ریجن میں تین جبکہ اوریول ریجن میں ایک حملہ آور ڈرون مار گرایا گیا ہے۔ روس کے وسطی علاقوں ریازان اور کالوگا میں بھی ڈرون حملوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔
ادھر بدھ کو علی الصبح یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دو اضلاع میں متعدد دھماکے سنے گئے اور مقامی حکام کے مطابق ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کے شہروں کریووئے روگ، اوڈیسا اور چرکاسی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 15 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago




