پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، پی سی بی حکام نے لیگ کےمیچز کروانے کے لئے متحدہ عرب امارات بورڈ سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس ایک مرتبہ عرب صحراوں میں رنگ بکھیرے گی، لیگ کے بقیہ میچز کراچی سے منقتل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لیگ کے میچز متحدہ کروانے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امارات کرکٹ بورڈ کو لیگ کےحوالے سے خط لکھ دیا ہے۔خط میں امارات کرکٹ بورڈ سے مجوزہ تاریخوں میں.
اسٹیڈیمز اور ہوٹلز کی دستیابی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔ اجلاس میں دبئی اور ابوظہبی میں سے کسی ایک وینیو پر لیگ کے میچز کروانے پر اتفاق ہوگیا تاہم وینیو کا حتمی فیصلہ امارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب کے بعد ہوگا۔اجلاس میں لیگ کے میچز کے لیے کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ویزوں اور دیگر لاجسٹک معاملات پر امارات کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد پی سی بی حکام لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں بورڈ حکام نے فرنچائز نمائندگان کو لیگ کے لاجسٹک معاملات اور اخراجات سے آگاہ کردیاہے۔ لیگ میں روزانہ ایک میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کے متبادل وینیو کے طور پر سری لنکا پر بھی غور کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار
- 8 گھنٹے قبل
دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے
- 8 گھنٹے قبل
5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک
- 6 گھنٹے قبل
دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف
- 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، مکمل سکواڈ سامنے آ گئے
- 8 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل