Advertisement

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے عالمی ادارہ صحت کے حکام کی ملاقات

ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے عالمی ڈائریکٹر ایڈن اولیری بھی موجود تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 3rd 2023, 7:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر صحت  ڈاکٹر ندیم جان سے عالمی ادارہ صحت کے حکام کی ملاقات

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں پولیو کے خاتمے کے عالمی ڈائریکٹر ایڈن اولیری نے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (جی پی ای آئی) کی حکمت عملی کمیٹی کے دورہ کے موقع پر ملاقات کی ہے۔جی پی ای آئی کے سینئر عہدیداروں اور نگراں حکومت کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزارت صحت میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ ہمارا ملک اور عالمی شراکت دار اور عطیہ دہندگان پولیو کے خاتمے کے اس آخری مرحلے میں ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

جی پی ای آئی کی حکمت عملی کمیٹی جس کی صدارت ایڈن اولیری کے پاس ہے ، ایک انتظامی کمیٹی ہے جو پولیو اینڈ گیم پلان کے انتظام اور اس پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے

Advertisement
Advertisement