سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے کےساتھ اقلیتوں کے حقوق اور عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق دیگر درخواستوں کو یکجا کر دیا


سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے جڑانوالہ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات اور اقیلتوں کے حقوق سے متعلق مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ درخواست گزار سیموئل پیارا کو دینے کی ہدایت کی ہے
مقدمے کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ جڑانوالہ واقعے کے مقدمے کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق اور عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق دیگر درخواستوں کو یکجا کر کے سن رہی ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ جڑانوالہ سانحے کے بعد نفرت انگیز تقاریر بھی ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کوئٹہ دھماکہ کیس میں کہا تھا کہ ہمیں عیسائی نہیں لکھا جائے گا، اب بھی ہمیں عیسائی لکھا جا رہا ہے۔ ایک مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اب ہماری بستیوں میں گشت کیا جاتا ہے اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ کوئی مذہب کی توہین تو نہیں کر رہا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے مذہبی جماعت سے اس معاہدے کو بھی طلب کیا جائے جو بڑا عجیب معاہدہ ہے۔‘
سماعت کے دوران ہی بابا گرونانک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سردار بشنا سنگھ روسٹرم پر آئے تو انہیں مخاطب کرتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ کی درخواست میں ایک معاملہ سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اٹھایا گیا ہے جبکہ دوسرا معاملہ گوردواروں کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے سے متعلق ہے۔
سردار بشنا سنگھ نے کہا کہ ’ہمارے کچھ لوگ 1947 میں اپنا وطن چھوڑ کر ہندوستان گئے اور ہم یہیں پاکستان میں رہے۔ ہمارے مذہب کا آغاز بھی یہاں سے ہوا تھا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم سکھ ہیں اس لیے ہمارے خلاف کچھ غلط کیا جا رہا ہے لیکن قبضہ گروپ مندر، مسجد، یا گوردوارہ کچھ نہیں دیکھتا۔ سردار بشنا سنگھ نے لاہور سمیت ملک بھر میں گوردواروں کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کیں۔
عدالت نے ریاست کو سکھ برادری کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا سے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
دوسری جانب تمام آئی جیز کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔
کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز روک دی
- 6 گھنٹے قبل
بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے، ناکام بنا دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 منٹ قبل

بھارتی فوج کی ایل او سی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
- 6 گھنٹے قبل

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیونے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت کا آغاز کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- 10 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

فیک اور من گھڑت خبروں پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا
- 6 گھنٹے قبل