تفریح

ہالی ووڈ سٹار سلویسٹر اسٹالون کی پوپ سے دورہ فرانس کے موقع پر ملاقات

"میں آپ کی فلموں کے ساتھ بڑا ہوا ہوں"

GNN Web Desk
Published a year ago on Sep 9th 2023, 10:52 am
ہالی ووڈ سٹار سلویسٹر اسٹالون کی پوپ سے دورہ فرانس کے موقع پر ملاقات

 پوپ فرانسس نے سلویسٹر اسٹالون اور ان کے اہل خانہ کے ویٹیکن کے دورے کے دوران کھلے دل سے استقبال کیا۔

ہالی ووڈ اداکار کا استقبال پوپ نے کیا ملاقات کے آغاز میں پوپ نے اداکار سے کہا "میں آپ کی فلموں کے ساتھ بڑا ہوا ہوں"۔

اسٹالون نے مزاح میں جواب دیا "وی باکس" اور دونوں ایک دوسرے سے خوش اسلوبی سے پیش آئے۔

سلویسٹر اسٹالون نے پوپ سے اپنی اہلیہ اور تینوں بیٹیوں جولیا، کیتھرین، سسٹین کا بھی تعارف کروایا، اس موقع پر سلویسٹر اسٹالون نے پاپ سے اپنے بھابی فرینک کا بھی تعارف کروایا۔

آخری میں اداکار نے پوپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہمارے لیے بھی نکالا۔