Advertisement
پاکستان

نگران وزیراعظم کا مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت

مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 9 2023، 3:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیراعظم کا مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

 
 
 

Advertisement
Advertisement