کھیل
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا
نیوزی لینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
سائوتھمپٹن: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل (اتوار کو) سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا
نیوزی لینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں بلیک کیپس نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 13 ستمبر کو اوول جبکہ چوتھا اور آخری میچ 15 ستمبر کو لارڈز میں کھیلا جائے گا ۔
جرم
ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 خارجی دہشتگرد ہلاک
دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا،ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کہ جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا،اس دوران سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔
خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ ریجنل پولیس آفیسر(آ رپی او) ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔ دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے ان کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی،اس دوران ایلیٹ فورس سمیت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور دہشتگردوں کو پسپائی کا موقع نہ دیا۔
مقابلے کے دوران 2 خوارجی دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کر دیئے گئے،دہشت گردوں سے راکٹ لانچرز،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جدید اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواستوں کی سماعت یڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی جاسکی، عدالت نے جیل حکام کو ویڈیولنک حاضری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔
پاکستان
پشاور ہائیکورٹ نے 16 جنوری تک علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں
پشاورہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔
-
تفریح 2 دن پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
تجارت 2 دن پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
خیبر پختونخواحکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
کھیل 2 دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا