جی این این سوشل

پاکستان

ہمیں سیاست کے بجائے معیشت پر توجہ دینی چاہیے، آصف زرداری

ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمیں سیاست کے بجائے معیشت پر توجہ دینی چاہیے، آصف زرداری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو سیاست کے بجائے پہلے معیشت کی فکر کرنی چاہیے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر اور تمام ارکان پر مکمل اعتماد ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) آئین کے مطابق انتخابات کرائے گا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ نگران حکومت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے اور منصوبے مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

آصف علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے بعد ای سی پی نئی حلقہ بندیاں اور انتخابات آئین کے مطابق کرانے کا پابند ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی نے ای سی پی سے 90 دن میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن نے اپنی چار سالہ کارکردگی سے عوام کے سامنے اپنی ساکھ ثابت کردی ہے۔ اس نے ڈسکہ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے گا۔

پاکستان

مدارس کی رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے، مولانا فضل الرحمان

ایوان کی عوامی نمائندگی پر ہمیں تحفظات ضرور ہیں لیکن ساتھ ساتھ پارلیمانی ذمہ داریاں بھی یہ ایوان نبھا رہا ہے،سربراہ جے یوآئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس کی رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت خود سب سے  بڑی رکاوٹ ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ ایوان کی عوامی نمائندگی پر ہمیں تحفظات ضرور ہیں، لیکن ساتھ ساتھ پارلیمانی ذمے داریاں بھی یہ ایوان نبھار ہا ہے۔ ہم بھی اسی ایوان کا حصہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی تھی، کوشش یہ ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں، دونوں فریق ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ راز تو آج کھلا ہے کہ ہماری قانون سازی آئی ایم ایف کی مرضی سے ہو رہی ہے، ایوان کی عوامی نمائندگی پر ہمیں تحفظات ضرور ہیں لیکن ساتھ ساتھ پارلیمانی ذمہ داریاں بھی یہ ایوان نبھار ہا ہے، ہم بھی اسی ایوان کا حصہ ہیں۔

مدارس بل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 2004 میں مدارس کے حوالے سوالات اٹھائے گئے، پہلا سوال یہ تھا کہ دینی مدارس کا مالیانی نظام کیا ہے؟ دوسرا سوال تھا کہ مدارس کا نظام تعلیم کیا ہے؟ تیسرا سوال تھا کہ دینی مدارس کا تنظیمی ڈھانچہ کیا ہوتا ہے؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب ان سوالات پر مذاکرات ہونے کے بعد جب حکومت مطمئن ہو گئی تو اس وقت ایک قانون سازی ہوئی اور اس میں کہا گیا کہ دینی مدارس محتاط رہیں گے کہ ان میں کسی طرح بھی فرقہ وارانہ تعلیم نہ ہو، شدت پر آمادہ کرنے والا کوئی مواد پیش نہ کیا جائے، البتہ تقابل ادیان کے حوالے سے استاد کی علمی بحث کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بعد میں کچھ مشکلات آتی رہی جس پر سنجیدہ شکایت اٹھی  جس کے بعد 2010 میں دوبارہ معاہدہ ہوا ، ہمارے نزدیک تو معاملات طے تھے لیکن اس کے بعد اٹھارہویں ترمیم پاس ہوئی ۔ حکومت نے کہا کہ مدارس سوسائٹیز ایکٹ کے تحت  رجسٹرڈ ہوتے ہیں ۔ پھر وزرات تعلیم کی بات آئی اور بات چیت ہوتی رہی۔ وہ ایکٹ نہیں بنا لیکن محض معاہدہ تھا ۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ پہلی بات کہ جن کی رجسٹریشن ہو چکی ہے وہ برقرار رکھی جائے گی، دوسری بات مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھول دیئے جائیں گے، تیسری بات غیرملکی طلبا کو مدارس میں تعلیم کے لیے 9 سال کا ویزا دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پارل میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے والے اہم پلیئرز ون ڈے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ایک روزہ میچ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹیم کی قیادت  محمد رضوان کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے،والد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج

گوجرانوالہ:یونان کی سمندری حدود میں غیرقانونی تارکین کی کشتیاں اُلٹنے کے واقعے کا پہلا  مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے درج کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ کشتی حادثے میں جاں بحق محمد سفیان کے والد کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

سفیان کے والد کے مطابق ملزمان نے سفیان کو لیبیا سے یونان بھجوانے کیلئے زبردستی کشتی میں سوار کیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا بھی سوار تھا۔ ‘

والد کا مؤقف ہے کہ کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا سفیان بھی سوار تھا، بیٹے کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے مصر پھر لیبیا پہنچایا گیا جبکہ سیف ہاؤس میں ان پر تشدد کیا جاتا رہا، سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونان کے قریب کھلے سمندر میں کشتی الٹ گئی تھی جس میں اب تک چار پاکستانی باشندوں کے جاں بحق ہونے اور 47 کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب لیبیا سے یونان جانے والی کشتی حادثے نے انسانی اسمگلنگ کے بھیانک پہلو کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ حادثے میں پھالیہ کے علاقے ہیلاں کے 10 نوجوان بھی شامل تھے، کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں احتشام انجم، ایاز،عبدالرحمن، فہد خالد اور انس اسلم شامل ہیں۔ 4 نوجوان تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ہارون اصغر کو زندہ بچا لیا گیا۔

 

کشتی حادثے  پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll