نجی کمپنیوں کے توسط سے جانے والے حاجیوں کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہیں آنی چاہیے،انوار الحق کاکڑ


نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے حج انتظامات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت کو ہدایت کی ہے کہ حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے جانے والے حاجیوں کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔
وزیرِ اعظم نے نگراں وزیرِ مذہبی امور انیق احمد اور سیکرٹری مذہبی امور کو اپنی نگرانی میں حج انتظامات کی پیشگی تیاری کی ہدایت کی۔وزیرِاعظم نے حج انتظامات کے جائزہ کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ اعظم نے وزارت مذہبی امور کو حج 2023 کے حوالے سے حجاج کی شکایات پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم نے وزارت مذہبی امور اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو باہمی اشتراک سے حجاج کی سہولیات اور شکایات کے اندراج کیلئے موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹ بنانے اور نجی حج کمپنیوں کے حوالے سے شکایات پر رپورٹ پیش کرنے اور اس نظام کیلئے اصلاحاتی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کے توسط سے جانے والے حاجیوں کوبھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حجاج کے لئے کئے جانے والے انتظامات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے حج 2024 کیلئے پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نگراں وزیرِ مذہبی امور انیق احمد، سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2024 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے نگراں وزیرِ مذہبی امور اور سیکرٹری مذہبی امور کو سعودیہ عرب کا دورہ کرنے، خود حج 2024 کی تیاری کی نگرانی کرنے اور مفصل رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 19 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a minute ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago




