رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے


مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی پنجاب رانا مقبول احمد انتقال کرگئے۔ رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے۔سینیٹر رانا مقبول احمد کابینہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ سیاسی رہنماؤں نے ان کی موت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹ رانا طلال سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کے والد پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹرین تھے۔سینیٹر رانا مقبول احمد نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا سینیٹر رانا مقبول کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فیملی کے لئے آج غم کا دن ہے۔رانا مقبول قائد محمد نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا سینیٹر رانا مقبول کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار
— PMLN (@pmln_org) September 12, 2023
سابق وزیر اعظم کی رانا مقبول کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار pic.twitter.com/nC4U47omqK
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا مقبول ایک بہادر، سنجیدہ مزاج اور ذہین شخصیت تھے ۔دانائی اور دانش مندی کے ساتھ امور کو سلجھانے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سروس کے دوران جرائم کے خاتمے کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 3 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- ایک گھنٹہ قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 21 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 3 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 20 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)




