اجلاس 25 ستمبر تک جاری رہے گا

سعودی عرب یونیسکوکی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے پینتالیسویں چیئرمین کی حیثیت سے الریاض میں ایک توسیعی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا یہ اجلاس ہر چار سال کے بعد منعقد ہوتا ہے اور یہ 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس اجلاس کا آغاز الریاض میں واقع تاریخی المربع محل میں اتوار کو ایک شاندار تقریب سے ہوا۔اس کا موضوع ایک دُوراندیش کل کے لیے ایک ساتھ تھا۔ اس میں ثقافت اور ورثے کی حفاظت اور جشن منانے کی انتہائی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور یہ کہا گیا کہ دنیا آگے بڑھ رہی ہے اور مستقبل کے چیلنجوں کو قبول کر رہی ہے۔
سعودی وزیر ثقافت اور سعودی قومی کمیشن برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے چیئرمین شہزادہ بدر بن فرحان نے میزبان کی حیثیت سے سعودی عرب کے کردار پر فخر کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ مملکت کو عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اس اجلاس کی میزبانی پر فخر ہے۔ثقافتی ورثہ سعودی عرب کی شناخت کا مرکز ہے اور قومی اور عالمی سطح پر متحد قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس اہم بین الاقوامی مکالمے میں مملکت کی فعال شرکت آنے والی نسلوں کے لیے ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔یونیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری میں ہم عالمی سطح پرپائیدار ترقی،اپنے مشترکہ ویژن کے اہداف کے حصول اورعالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے وسیع ترعالمی تعاون اور اجتماعی استعداد کار میں اضافے کی امید رکھتے ہیں۔
سعودی عرب کو اس کے شاندار ورثے اور متنوع ثقافت کی وجہ سے تسلیم کیا جاتا ہے۔اس وقت مملکت کے چھے مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔ ان میں آثار قدیمہ کا مشہور مقام الحِجر، الدرعیہ کا علاقہ الطریف، تاریخی شہرجدہ، حَائِل ریجن میں واقع راک آرٹ، الاحسَاء کا نخلستان اور حما کا ثقافتی علاقہ شامل ہیں۔ مزید برآں، سعودی عرب میں ایک اور مقام اس وقت کمیٹی کے رواں اجلاس میں ثقافتی ورثے میں شمولیت کے لیے زیرِغور ہے
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 11 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 11 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 6 hours ago





