اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں کے دوران 10.411 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرکے 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا


اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے میں 35 ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 10.411 ملین ڈالر مالیت کی 428.943کلو گرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون سمیت 36ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق اے این ایف پنجاب نے 10 کارروائیوں کے دوران 148.694کلومنشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں49.200 کلو گرام افیون، 12.750کلو گرام ہیروئن ، 77.600کلو گرام چرس اور 9.144کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہیں ۔
اے این ایف راولپنڈی نے 9 کارروائیوں کے دوران106.638کلومنشیات برآمدکرکے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں14.800 کلو گرام افیون ، 1.116کلو ہیروئن ، 90.048کلو چرس ،614 گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) اور 60گرام ویڈ شامل ہیں ۔
اے این ایف خیبر پختونخوا نے 11 کارروائیوں کے دوران 79.011کلو منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔برآمدہ منشیات میں480گرام ہیروئن ،78.520کلو گرام چرس اور18عدد ایکسٹیسی گولیاں شا مل ہیں ۔
اے این ایف سندھ نے 2 کارروائیوں میں30.600کلو منشیات برآمدکر کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں30کلو چرس اور 600گرام ویڈ شامل ہیں۔
اے این ایف بلوچستان نے 3 کارروائیوں میں64کلو گرام منشیات برآمدکی ۔ برآمدہ منشیات میں15کلو افیون اور 49 کلوچرس شامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 21 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 21 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 21 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 7 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago







