Advertisement
پاکستان

طورخم بارڈر 9 روز بعد ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 15th 2023, 6:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طورخم بارڈر 9 روز بعد ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد ی راہداری کو ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد جمعہ کو نویں روز بعد ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اور متعدد گاڑیاں بارڈر کراس کرکے افغانستان میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ پیدل آمدورفت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے سینکڑوں افغان باشندے اپنے وطن جبکہ افغانستان میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی واپس ملک میں داخل ہو گئے ہیں۔اس موقع پر طورخم سرحد پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 
Advertisement
Advertisement