تمام ادارے اور عوام فوری اختیاتی اقدامات یقینی بنائیں، عبداللہ نیئرشیخ


ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس ہے لہٰذاتمام ادارے اور عوام فوری اختیاتی اقدامات یقینی بنائیں نیز انسداد ڈینگی مہم سے وابستہ محکموں کے افسران وسٹاف اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرتے ہوئے شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے صفائی ستھرائی و احتیاط کے بارے میں احساس اور آگہی کو یقینی بنائیں،علاوہ ازیں اس سلسلہ میں علما کرام اور آئمہ حضرات بھی اپنے خطبات میں لوگوں کو ڈینگی کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد ڈینگی کے بارے میں بتایا کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاطی وحفاظتی اقدامات کو مزید تیز کیا جارہاہے اور اس سلسلہ میں آٹھوں بازار، ویگنوں وبسوں کے اڈوں، کباڑخانوں،پرائیویٹ ہسپتالوں، فیکٹریوں، قبرستانوں، پارکوں،گنجان آبادیوں،برساتی نالوں،نرسریوں،تعلیمی اداروں وڈسپنسریوں اور دیگر ضروری مقامات کی باربار چیکنگ بھی شروع کی جارہی ہے کیونکہ اس موسم میں سستی وعدم توجہی کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے واسا کو سیوریج سسٹم درست رکھنے،واٹر سپلائی کی لیکیج کو دور کرنے اور کھڑے پانی کے خاتمے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم کے ضمن میں تمام افراد اپنے دفاتر اور گھروں میں کھڑے غیر ضروری پانی کوخشک کریں اورماحول کو صاف رکھیں جبکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے گھر کی چھت کے اوپر،گھر کے صحن، گلی اور محلے میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اسی طرح دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالیوں کا بھی استعمال کریں۔
انہوں نے شہری عوام کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی مکاؤ مہم میں شامل ہو کر قومی فریضہ ادا کریں۔مزید برآں زرعی سائنسدانوں کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے غیر کیمیائی طریقے وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی زہروں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن کے استعمال سے ڈینگی مچھروں کا تدارک آسان ہوگیا ہے اور یہ زہریں انسانوں کیلئے ضرررساں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی چھتوں، صحنوں اورگلی محلوں میں ڈینگی مچھر کی تلفی کیلئے ڈیلٹا میتھرین اور لیمڈا سائی ہیلوتھرین زہروں کا سپرے کریں۔علاوہ ازیں جوہڑوں وغیرہ میں کھڑے پانی میں لاروؤں کی تلفی کیلئے ٹیمی فاس اور فین تھیان زہروں کااستعمال یقینی بنایاجائے۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 16 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 16 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 16 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 11 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 14 گھنٹے قبل











