دنیا
او آئی سی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حل کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی،نسیمہ بگلی
کمیشن اس سلسلے میں اپنا کام بخوبی انجام دیتا رہے گا
جنیوا: جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی مستقل نمائندہ نسیمہ بگلی نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت کا اعاد ہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اس حوالے سے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نسیمہ بگلی نے ان خیالات کا اظہار جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے54ویں اجلاس میں شرکت کے لیے موجود کشمیری وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھی گی اور اس مسئلے کے حوالے سے بیداری پید اکرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں برائے کار لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے اور اس حوالے سے رپورٹ جاری کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن اس سلسلے میں اپنا کام بخوبی انجام دیتا رہے گا۔ کشمیری وفد کی قیادت الطاف حسین وانی کر رہے تھے۔ انہوں نے نسیمہ بگلی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی تازہ ترین سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری خونریزی اور ریاستی دہشت گردی کے فوری خاتمے کے لیے او آئی سی تنظیم کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی علاقے میں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے۔
کشمیری نمائندوں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی مسلسل حمایت پر او آئی سی اور تنظیم کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں شامل دیگر افراد میں سید فیض نقشبندی، شمیم شال، سردار امجد یوسف، حسن بنا اور ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ شامل تھے۔
جرم
جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔
دنیا
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی
تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی تنظیم پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔
تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔
پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔
تفریح
فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے
بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری کوئی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا تو میرا پروڈکٹ چاہے جتنا بھی شاندار ہو اچھا نہیں ہوسکتا۔
شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے بھی نفرت ہے، میں اپنے باتھ روم میں بہت رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا لیکن اس کے باوجود آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے، آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے
۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔
واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم ’ کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ