صحت
خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہاہے، وزیرصحت
ہائی رسک علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر مربوط اور موثر حکمت تشکیل دی گئی ہے، ڈاکٹرندیم جان
اسلام آباد: وفاقی وزیرصحت ندیم جان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہاہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس اختر حیات خان گنڈاپور سے ملاقات میں کہی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیوکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیرصحت نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے پولیو وائرس کا گڑھ ھے اورعلاقہ میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی رسک علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر مربوط اور موثر حکمت تشکیل دی گئی ہے۔ پولیو پروگرام کے چوٹی کے آفیسرز کو بنوں میں تعینات کیا ہے اوران کو پولیو کے خاتمے کیلئے اہداف دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دسمبر تک ہر صورت پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کا ٹاسک دیا گیاہے ، اس مقصدکیلئے تین اعلیٰ معیارکی پولیومہم کا اغاز کیا جارھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے پروگرام کے اصلی ہیرو ہیں ، پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پولیو کی ٹیمیں ہمارے بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچانے کیلئے نامساعد حالات میں بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ، پولیو ورکرز کی زندگی کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ افغانستان کے ساتھ مل کر بارڈر پر مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے ۔چیف سیکرٹری نے صوبہ بھر میں پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقینی دہانی کرائی۔
تفریح
ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر
شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا
چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔
چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں لی نامی خاتون سے شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔
جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔
شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ 'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔
اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ 'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔
زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔
زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔
موسم
اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ
علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے
اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا، جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل 17 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان