تفریح
مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر 'سمندری کچھوؤں' کے ہمراہ پوسٹ شیئر کردی
مریم نفیس کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے اور مداح ان کی تصاویر دیکھنا پسند کرتے ہیں
لاہور: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کی اپنے شوہر امان احمد کے ہمراہ تنزانیہ کے جزیرے میں مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مایہ ناز اداکارہ اور میزبان مریم نفیس ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ معروف میزبان کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔
لاتعدار کامیاب ڈراموں میں اپنی لازوال اداکاری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ مریم نفیس ان دنوں تنزانیہ میں موجود اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
اس بات سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا کہ نازک مزاج اداکارہ مریم نفیس کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے اور مداح ان کی تصاویر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
حال ہیں میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش اور حیران کن تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں تنزانیہ کے ایک جزیرے میں مہم جوئی کرتے اور اپنے قیمتی لمحات کو یادگار بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
حیران کن بات یہ کہ مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ نے نا صرف مداحوں کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے لطف اندوز کیا بلکہ بڑے سمندری کچھوؤں کے بیچ و بیچ بیٹھ کر بہادری کا مظاہرہ کرکے ہر دیکھنے والے کو دنگ کردیا۔
دنیا
اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے
اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے جاری، مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے۔
صابرہ محلے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کے قریب صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں شیرخوار شہید ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر بھوک اور افلاس کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، صحت کی سہولیات بھی ناپید ہو گئیں۔
ڈائریکٹر کمال عدوان ہسپتال نے کہا کہ اسرائیلی فورسز صحت کی سہولیات پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مغربی کنارے کے جنین محلے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔
پاکستان
پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔
پاکستان
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
ایئرسیال کے ذریعے 3500، ایئر بلیو کے ذریعے 7 ہزار 300 جب کہ سرین ایئرکے ذریعے 7 ہزار 500 مسافر حجاز مقدس روانہ ہوں گے
وزرات مذہبی امورحج 2025 کو سستا کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلےمیں اسے پہلی کامیابی مل گئی ہے جس میں اس نے حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی کرالی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حجاج کرام کواب فضائی سفر پر 50 ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے، گزشتہ برس وزرات مذہبی امور نےہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال وزرات مذہبی امورنے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) سے 800 ڈالرفی حاجی کرایہ طے کیا ہے۔
وزارت مذہبی امورنے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے، سعودی ایئرلائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لے کر روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ ایئرسیال کے ذریعے 3500، ایئر بلیو کے ذریعے 7 ہزار 300 جب کہ سرین ایئرکے ذریعے 7 ہزار 500 مسافر حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ سال 2025 کےدوران حج کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستیں 3 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔
گزشتہ روز ترجمان وزارت مذہبی امورنےکہا تھا کہ حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپےجمع کرانا ہوں گے، اس کے علاوہ دوسری قسط قرعہ اندازی کےبعد وصول کی جائے گی جب کہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ حج واجبات اداکرنا لازمی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیےاسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، بیرون ملک سےامریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہو گی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزارت کےڈیش بورڈ پر بینکوں کی سیکڑوں برانچز کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سےقابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی، اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج پیکج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہے، شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گی، 12 سال سےکم عمر بچے بھی سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔
بیان میں بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن،ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سےرہنمائی میسر ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کیا تھا اوربتایا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کےدرمیان متوقع ہیں، سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پرمحیط ہو گا۔
پی آئی اے کی فروخت : حکومت کا آئی ایم ایف سے بڑے مطالبے کا امکان
وزیر مذہبی امور نے بتایا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبرکو کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2025 کے لیےپاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے،سرکاری و نجی حج اسکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں،سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکج 20 تا 25 دن پر محیط ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ حج واجبات 2 لاکھ روپےکی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزیدجمع کروانا لازم ہے جب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ