جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس عمر عطا بندیال عہدے سے دست بردار ہوتے وقت آبدیدہ ہوگئے

عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ اگر سب اکٹھے ہوکر چلیں گے تو ملکی بحران سے نکلا جا سکتا ہے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال عہدے سے دست بردار ہوتے وقت آبدیدہ ہوگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے اسٹاف و دیگر عملے سے خطاب کیا عمر عطا بندیال نے کہا کہ میری حالت اس وقت ڈوبتے سورج کی طرح ہے لیکن آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں ۔

عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ اگر سب اکٹھے ہوکر چلیں گے تو ملکی بحران سے نکلا جا سکتا ہے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہا کہ 9 سال کا عرصہ آپ لوگوں کے درمیان گزرا ایک اچھا عہد تھا جو تمام ہوا۔

الوداعی خطاب کرتے ہوئے عمر عطا بندیال آبدیدہ بھی ہو گئے ۔

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی   اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر  نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔

نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے،  والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ 

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

 نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll