پاکستان
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی کشیدگی شروع ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی میں اتحاد
مسلم لیگ ن ایم کیو ایم اور جے یوآئی کے ساتھ ملکر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی ۔
کراچی میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سندھ کارڈ نہیں چلنے دیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ دیہی سندھ میں اسٹریٹ پاور (جے یو آئی)کے پاس ہے پیپلز پارٹی کے پاس نہیں، دیہی سندھ میں سیاسی قوت جے یو آئی کے پاس ہے، سندھ کے عوام کے ساتھ 15 سال ظلم کیا جاتا رہا۔
ن لیگ سندھ میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے ساتھ اتحاد کے ذریعے عام انتخابات میں اترے گی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/ple8bzJw0x
— GNN (@gnnhdofficial) September 16, 2023
فاروق ستار نے کہا کہ ہم مل کر سندھ میں جاگیرداروں اور وڈیروں کو ان کی اوقات یاد دلائیں گے، کراچی منی پاکستان ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، سندھ میں اس وقت تک بے امنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج ختم نہیں ہو سکتا جب تک جاگیردارانہ نظام ہے، 15 سال میں ڈاکوؤں کی سرپرستی کی گئی، پورا سندھ بے امنی کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کی سرپرستی میں کیا ہے ،مسلم لیگ ن ایم کیو ایم اور جے یوآئی کے ساتھ ملکر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی ۔
تجارت
پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں
پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔
جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔
ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔
پاکستان
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا
آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔
کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔
آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔
علاقائی
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ
لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔
سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔
علاوہ ازیں سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی