Advertisement
پاکستان

اہم کیس کی سماعت ،عدالتی کاروائی پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کا امکان

کل بروز سوموار پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس  کی سماعت 9:30 بجے کی جائے گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 18th 2023, 12:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اہم کیس کی سماعت ،عدالتی کاروائی پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کا امکان

اسلا م آباد : میڈیا ذرائع کے مطابق کل سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ  کیس کی سماعت ہو گی جسے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی خود سنیں گے اور اس کو پی ٹی وی پر نشر بھی کیا جائے گا تاہم ابھی اس فیصلے پر حتمی طور پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

پی ٹی وی کی تکنیکی ٹیم نے سپریم کورٹ کا جائزہ لیا تاکہ کہ کسی بھی تکنیتی خرابی سے بچا جا سکے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے یہ ایک اچھا اقدام ثابت ہو گا اگر عدالتی کاروائی عام عوام تک براہ راست دکھائی جائے ۔

پی ٹی وی کو انتطامات مکمل کرنےکی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ کل بروز سوموار پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس  کی سماعت 9:30 بجے کی جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement