جی این این سوشل

پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے صوبہ ننشیا پہنچ گئے

زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،محسن نقوی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے  صوبہ ننشیا پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچ گئے، محس نقوی نے چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کااظہاربھی کیا۔

صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئر پورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا  چینی صوبے ننشیا کے اعلی سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا۔ صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ  ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،عارف علوی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کی دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اردن میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) محمد اجمل اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور اردن کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں، پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

اس سال ملیریا کے مریضوں کی تعداد 352,238 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

کراچی: صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک موڑ اختیار کر لیا، کراچی سمیت 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملیریا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک ہی دن میں 5,185 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس سے اس سال صوبے میں ملیریا کے کیسز کی مجموعی تعداد 352,238 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 243، لاڑکانہ میں 1490، میرپور خاص میں 949، سکھر میں 283، شہید بینظیر آباد میں 195 اور کراچی میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے اضلاع میں ملیر میں 12، کورنگی میں 9 اور وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی اضلاع میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

اس سال سندھ میں ملیریا کے کیسز میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن کی کل تعداد 352,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 2023 میں ملیریا سے دو جانیں چلی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll