جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کی تاریخ دی جائے ،بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر برس پڑے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو ایک بار پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کی تاریخ دی جائے ،بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر برس پڑے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو ایک بار پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔

اس مطالبے کا اعادہ انہوں نے اوکاڑہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانفرنس کے دوران بلاول نے پاکستان مسلم لیگ ن پر بھی تبصرہ کیا، جس میں سابق قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے پر ان پر تنقید کی۔ 

 ایک سوال کے جواب میں بلاول نے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سامنے دیکھنے  والے نوجوان رہنما کی حیثیت سے اپنی حیثیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کو خود سنبھالیں۔

 

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

عمران خان کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائےاور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم جیل میں بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کوسینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا جائے اور جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد پٹیشنر کا موجودہ اسٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی کا ہے، ایسے تمام قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، صرف سزا یافتہ قیدیوں کو پنجاب کی کسی بھی جیل میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی محمد خان تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنما ؤں کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

علی محمد خان تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

تحریک انصاف کے  اعلامیے کے مطابق رؤف حسن اور شعیب شاہین  کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

یاد  رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،عارف علوی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کی دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اردن میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) محمد اجمل اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور اردن کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں، پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll