پاکستان
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارےرپورٹ جاری
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 300کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے
اسلام آباد: واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔
منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد28 ہزار 200کیوسک اور اخراج 28 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمدایک لاکھ 7 ہزار 800کیوسک، اخراج ایک لاکھ 7 ہزار 800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 300کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1548.02 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.695 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1234.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.735 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
پاکستان
غزہ کی جنگ بندی ، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ بھوک ، افلاس اور قحط نے غزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اسرائیل امداد کی بندش کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے
سعودی عرب میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر عرب و اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت دیگر سربراہان مملکت وحکومت، عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچے تو سعودی قیادت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
عرب و اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پرسعودی قیادت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، غزہ پر اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے، ہزاروں افراد شہید جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھوک ، افلاس اور قحط نے غزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اسرائیل امداد کی بندش کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، نہتے فلسطینیوں کو بلاتعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں عالمی قوانین اور اقدار کی پامالیاں جاری ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے، غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف نے بھی فیصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات پر بھی شدید تشویش ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فوری پابندی عائد کی جائے، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے۔
پاکستان
چیف آف جنرل اسٹاف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل سے ملاقات
لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے اس موقع پر چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنائیں گے
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی ژیاؤ منگ نے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی فوج کے کمانڈر جنرل لی ژیاؤ منگ نے سیکیورٹی میں اضافے کیلئے پاک فوج کےاقدامات کو سراہا اور پاکستان کیلیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے اس موقع پر چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین عسکری قیادت نے دشمنوں کےخلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
علاقائی
کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور
قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے
کے پی اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا، حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا ہےکہ سکولوں میں بچوں کوحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔
قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔
خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی، ذرائع
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا بلوچوں پر ایک اور بزدلانہ وار
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں ملک گیر تبادلے و تقرریاں
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب کے آرمی چیف فیاض الرویلی تہران پہنچ گئے
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کا مقدمہ درج