سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسین کی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر ندیم جان
حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئےتین بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے


اسلام آباد: نگران وفاقی وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسین کی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، حفاظتی ٹیکہ پروگرام کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے۔
منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئےتین بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے ئلے ایچ پی وی ویکسین کی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ایچ پی وی ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔
پہلے مرحلے میں ہائی رسک ایریاز کے 400 صحت کے مراکز کو شمشی توانائی پر شفٹ کیا جارہاہے،بعد ازاں دوسرے مراکز کو بھی شمسی توانائی پر شفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری کا آغاز کیا جارہاہےجس سے پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کا امیونایزیشن کا ڈیٹا سسٹم میں درج ہو جائے گا۔ بچوں کے والدین کو الرٹ موصول ہو گا آپ کے بچے کی ویکسی نیشن کی تاریخ کونسی ہے، والدین یہ معلوم کر سکتے ہیں کونسی ویکسین بچے کو لگنی ہے۔
اس سسٹم کے تحت ادارہ اپنے ویکسینیٹر کی حاضری اور کارکردگی کو بھی مانیٹر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ پروگرام کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام تیزی سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہے۔یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اقدام کا مقصد ملک بھر کے طول وعرض میں کوئی بچہ یا بچی ویکیسنیشن سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی ایف ڈی آئی کے سربراہ سے تین میٹنگ کیں، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بہتری کیلئے ان کو اہم ٹاسک دیئے، ایف ڈی آئی کو جو اہداف دیئے ہیں انکو خود مانیٹر کرتا رہوں گا ۔ نگران وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ وزارت صحت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کوریج کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ ملک بھر کے بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچانے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 11 منٹ قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 2 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ :جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- 3 گھنٹے قبل

جوہری معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب اس کی تمام پابندیوں سے آزاد ہے، ایران
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
- 6 گھنٹے قبل