پاکستان
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نیو یارک پہنچ گئے
نگراں وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے، جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نگراں وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ اجلاس میں تقریبا 150 عالمی رہنما شرکت کریں گے۔
وزیراعظم 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی نگراں وزیراعظم ہوں گے۔19 سے 26 ستمبر تک ہونے والے اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے احاطے اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ اپنے خطاب میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ جموں اور کشمیر کے تنازعہ سمیت متعدد علاقائی اور عمومی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وہ اپنی نگراں انتظامیہ کی طرف سے ملک کی معاشی بحالی کو مستحکم کرنے اور ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصبوں،بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، فلاحی تنظیموں اور کارپوریٹ رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ
پاکستان میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

کراچی: پاکستان میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔ عالمی مارکیٹ کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 1500 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2,01,500 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 171,468 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 183,333 روپے فی تولہ ہے۔
مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقررکی گئی ہے۔
جرم
برطانوی اور امریکی سفیروں کی مستونگ دھماکہ کی مذمت
انہوں نے کہا کہ اس انتہائی مشکل وقت میں ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اسلام آباد: برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں نے بلوچستان کے شہر مستونگ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے ۔کوئٹہ میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 47 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لھکا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے حملوں کے خوف کے بغیر اپنے عقیدے اور جشن کو منانے کے مستحق ہیں۔
Devastated by today’s suicide attack and loss of precious lives in #Mastungblast, Balochistan. Violence has no place in our world. My heart goes out to the victims and their families during this incredibly difficult time.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) September 29, 2023
"متاثرین اور ان کے اہل خانہ ہمارے دلوں اور دعاؤں میں ہیں۔ ان ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود ہم پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جین میریٹ نے کہا کہ ہماری دنیا میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس انتہائی مشکل وقت میں ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
جرم
تھانہ ہنگو کی حدود میں خودکش دھماکہ 5افراد جاں بحق متعدد زخمی
ہنگو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو موقع پر ہی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔

ہنگو : تھا نہ دوآبہ کی حدود میں خود کش دھماکہ ، ہنگو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو موقع پر ہی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔
خودکش دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ، ہنگو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کا خودکش دھماکہ ناکارہ بنا دیا ۔
ہنگومیں تھانہ دو آبہ کی مسجد میں 2 خود کش دھماکے 5 افراد جاں بحق 6 زخمی#BreakingNews #NewsUpdates #GNN pic.twitter.com/KYhYwFO9HN
— GNN (@gnnhdofficial) September 29, 2023
ہنگو پولیس کی بروقت کاروائی سے متعدد افراد محفوظ رہے ، ہنگو پولیس حکام کے مطابق دونوں حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لیے آئے تھے جن میں سے ایک حملہ آور کو پولیس نے پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا ۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 43 افراد جاں بحق
-
دنیا 2 دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
پاکستان ایک دن پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے