کھیل
پاکستان نے ایشین گیمز کے والی بال کے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا
پاکستان اپنا دوسرا میچ تائیوان کے خلاف (کل )بدھ کو کھیلے گا

اسلام آباد: پاکستان نے ایشین گیمز کے والی بال کے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ پاکستان کی والی بال ٹیم نے منگولیا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔
چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے منگولیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان کی فتح کا سکور 17-25، 19-25 اور 20-25 رہا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ تائیوان کے خلاف (کل )بدھ کو کھیلے گا۔
جرم
پشاور مین شاہراہ سے دن دیہاڑے تاجر اغواء
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تاجر کو باحفاظت ڈاکوؤں کی جانب سے بازیاب کروا لیں گے ۔

پشاور : پشاور کے علاقہ صدر میں تاجر کو ملزمان نے دن دیہاڑے سرعام اغواء کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان گاڑی میں آئے اور تاجرکو دکان سے نکال کر کار میں ڈالا اور دن دیہاڑے نامعلوم مقام پر لے گئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تاجر کو باحفاظت ڈاکوؤں کی جانب سے بازیاب کروا لیں گے ۔
پشاور:صدر میں تاجر کو نامعلوم کار سواروں نے دن دیہاڑے اغوا کر لیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/tTJvAfgeTr
— GNN (@gnnhdofficial) September 27, 2023
پولیس کے مطابق تاجر گرم ملبوسات کا روبار کرتا ہے جس میں کمبل ، رضائیاں شامل ہیں ۔
علاقائی
سرکاری ملازمین کا لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں ترامیم کے خلاف احتجاج
احتجاجی مظاہرین نے ریلی طارق آباد پریس کلب کے سامنے حکومت مخالف نعرے بازی کے ساتھ ختم کر دی

طارق آباد : سرکا ری ملازمین نے لیو انکیش منٹ اور پینشن میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا ، طارق آباد میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کے دوران نگران حکومت کے خلاف نرؤعرے بازی کی ، ملازمین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کر نے کےلیے اقامات کررہی ہے جس سے اساتذہ کے مالی حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائےگا ۔
سرکاری ملازمین نے نگران حکومت کے خلاف نعرے لگائے#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/CBYaGHCoja
— GNN (@gnnhdofficial) September 27, 2023
احتجاجی مظاہرین نے ریلی طارق آباد پریس کلب کے سامنے حکومت مخالف نعرے بازی کے ساتھ ختم کر دی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ہماری لیو انکیشمنٹ اور پینشن کےخلاف ترامیم کررہی ہے جس سے ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کو کسی صو رت بھی پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے ۔
صحت
آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو ملزم گرفتار
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں اور اس کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
آواسٹین انجیکشن کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو یہ انجیکشن ریٹنا کے نقصان کے علاج کے لیے لگائے گئے لیکن اس کے بجائے ان میں شدید انفیکشن ہو گیا۔
یہ تشویشناک صورتحال ابتدائی طور پر ضلع قصور میں منشیات کے منفی ردعمل کے رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے بورڈ آف کمشنرز نے سینئر انتظامیہ کو ان ہسپتالوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت کی جہاں مریضوں کو Avastin انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔ ہدایات ریٹائرڈ جسٹس محمد بلال خان کی زیر صدارت پی ایچ سی بورڈ آف کمشنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ پی ایچ سی کے نمائندے نے دونوں عبوری صوبائی وزرائے صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیں ۔
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل