مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں خام تیل کی درآمد پر 456 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات


خام تیل کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں خام تیل کی درآمد پر 456 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمد پر 905 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
اگست میں خام تیل کی درآمد کا حجم 407 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں خام تیل کی درآمدات پر 473 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں خام تیل کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 718 فیصد کمی ہوئی ۔ جولائی میں خام تیل کی درآمد کا حجم 50 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست میں بڑھ کر 407 ملین ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 2.171 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 3.302 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago



