Advertisement
پاکستان

پاکستان،سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وزیر خارجہ کا سعودی قیادت سے پاکستان کی فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 20 2023، 1:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان،سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں سمیت باہمی دلچسپی علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام شعبوں بالخصوص معیشت،تجارت،توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ کا سعودی قیادت سے پاکستان کی فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر۔

نگران وزیر خارجہ نے سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی تشکیل سے آگاہ کیا۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت۔
 

Advertisement
Advertisement