علاقائی
کراچی کے شہریوں کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تصویر پر دلچسپ تبصرے
نگران وزیراعظم محکمہ پولیس کو کنٹرول کریں

کراچی: شہر قائد کے رہائشیوں سے جب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تصویر دکھا کر پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پوچھنے پر شہریوں نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔ کسی نے کہا کہ یہ ایڈووکیٹ ہیں، تو کوئی بولا ان کا چائے کا ہوٹل ہے۔
جی این این پلس کے نمائندے سے گفتگو میں شہری نے کہا کہ نگران وزیراعظم محکمہ پولیس کو کنٹرول کریں۔
کھیل
سابق کرکٹر ز نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کردی
پاکتسانی ٹیم کی بہترین کا رکردگی پر سابق کرکٹرز اور سٹارز نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے بہتر قرار دے دیا ۔
-1280x720.jpg)
پاکتسانی ٹیم کی بہترین کا رکردگی پر سابق کرکٹرز اور سٹارز نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے بہتر قرار دے دیا ۔
سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی چار سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔
پاکستان سیمی فائنل کے لئے فیورٹ قرار#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/Xh4zIsqqlU
— GNN (@gnnhdofficial) September 26, 2023
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اورخاصی قابلیت ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اپنے اوپر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوسکے ،یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔
صحت
انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پاکستان پولیو پروگرام
انسداد پولیو مہم میں حصہ لے کر دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں،ذوالفقار علی باباخیل

پاکستان پولیو پروگرام کےسینئر میڈیا منیجرذوالفقار علی باباخیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچے عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ کیسز میں بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔
پاکستان
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کےلئے 5 نام وزیر اعظم آفس بھجوا دیئے گئے
پاک بحریہ کے سربراہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کےلئے 5 نام وزیر اعظم آفس بھجوا دیئے گئے ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے جس کےبعد پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگراں وزیراعظم کریں گے۔ وزارت دفاع نے 5 افسران کے نام وزیر اعظم بھجوا دیے ہیں۔
پاک بحریہ کے 5 افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا ہے اور وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں۔
ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر نیول سٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد تیسرے نمبر پر ہیں۔ کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پانچویں پر پاکستان فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل فیصل عباسی ہیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
فری اینڈ فئیر الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ہی ممکن ہوسکتے ہیں ، انوارلحق کا کڑ
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
نگران وزیر اعظم پاکستان امریکا سے لندن روانہ
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت نےتحریک خالصتان کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے اثاثے ضبط کر لیے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
جرم ایک دن پہلے
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس