پروگرام کے تحت سول اورعسکری طیارے 23 ستمبر کو سعودی پرچم کا شو پیش کریں گے


جدہ: سعودی عرب میں 93 ویں قومی دن کا جشن روایتی جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 93 قومی دن کا سب سے بڑا جشن دارالحکومت ریاض میں منایا جائے گا جہاں محکمہ تفریحات کی جانب سے متعدد پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔
محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ریاض، طائف، باحہ، عسیر اور تبوک میں 23 ستمبر کو سپیشل پروگرام ہوگا جسے خوابوں سے آگےکا نام دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت سول اورعسکری طیارے 23 ستمبر کو سعودی پرچم کا شو پیش کریں گے۔ اس سے قبل جدہ کے شمالی کورنیش پر عسکری طیارے قومی دن کے حوالے سے ائیر شو پیش کرچکے ہیں۔
27 ستمبر کو الخبر کورنیش پر اسی طرح کا شو پیش کیا جائے گا۔ جشن میں سرکاری اور نجی ادارے،وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈز، ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ، محکمہ شہری ہوابازی، مطارات کمپنی، سعودی فضائی خدمات کمپنی، سعودی ایئر کلب اور سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)شرکت کریں گے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- a day ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 20 hours ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 days ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- a day ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 17 hours ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- a day ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- a day ago











