16 مئی تک تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھا جائے گا، این سی او سی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق اجلاس میں 8 سے 16 مئی تک ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ان ایام کے دوران تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، اس اجلاس میں 8 سے 16 مئی تک ملک بھر میں شہریوں کی نقل و حمل روکنے کے لیے نافذ ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔جبکہ اجلاس میں 8 سے 16 مئی تک ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق ان ایام کے دوران تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو بند رکھا جائے گا، میڈیکل سٹورز، ویکسینیشن سینٹرز، بیکریز پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔ سیاحتی سرگرمیوں پر لوکل اور غیر ملکی شہریوں کے لیے مکمل طور پر پابندی ہوگی، تمام سیاحتی مراکز، ہوٹلز اور پکنک پوائینٹس ان ایام کے دوران بند رہیں گے، کسی بھی سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاحوں کو واپس بھیج دیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام ہوٹلز کی بکنگز کو بھی کینسل کر دیا گیا ہے ۔
این سی او سی کے مطابق بین الالصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر عائد مکمل پابندی برقرار رہے گی، نجی گاڑیوں بشمول ٹیکسی اور کیب سروس کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔
اجلاس میں مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والی ایس او پیز خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی نے ایس او پیز پر اطلاق کے لیے جامع پالیسی بنانے کے لئے صوبوں کو خصوصی ہدایات کردی۔
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری
- 36 منٹ قبل
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 13 گھنٹے قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال
- 42 منٹ قبل
امریکی عدالت نےصدر کے پیدائشی شہریت کو تبدیل کرنے کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا
- 3 گھنٹے قبل
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا
- 2 گھنٹے قبل
حکومت پنجاب کا رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا اعلان
- 8 منٹ قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
- ایک گھنٹہ قبل
15 ماہ اسرائیل سے جنگ کے بعد حماس نے پھر سے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا
- 2 گھنٹے قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، راستے بند
- 2 گھنٹے قبل