واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 15 کروڑ 89 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 33 لاکھ06 ہزار 723 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکا میں ایک روز میں240سے زائدافراد ہلاک ہو گئے،امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔امریکامیں مریضوں کی تعداد3کروڑ34لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناکے3لاکھ66ہزارسے زائدنئے مریض سامنےآگئے جبکہ کوروناسے ایک روز میں3748افراد جان سے گئے۔، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ سے زائد ہے اور 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ایک روز میں856ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 22ہزارسے زائد ہوگئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51لاکھ سے تجاوزکرگئی۔فرانس میں کورونا سے 115 اموات رپورٹ ، فرانس میں اب تک کورونا سے1لاکھ6ہزارسے زائد اموات ہوگئی فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد57لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔روس میں کورونا سے ایک روز میں334ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، روس میں اب تک1لاکھ13ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے،خبرایجنسی کے مطابق روس میں مریضوں کی تعداد48لاکھ سے زائد ہوگئی ۔
اسپین میں کوروناسے78ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد35لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔برطانیہ میں مہلک وائرس سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد1لاکھ 27ہزارہوگئی جبکہ کوروناسے44لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔ اٹلی میں کورونا سے ایک روز میں139ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اٹلی میں اب تک کوروناسے1لاکھ22ہزار سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں ۔ایران میں اب تک74ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے اموات ہوچکی ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد26لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ترکی میں اب تک43ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑسے زائد ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 5 گھنٹے قبل
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
- 9 گھنٹے قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 10 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا
- 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- 4 گھنٹے قبل
اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 7 گھنٹے قبل