پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کےلئے آزاد ہیں،نگران حکومت
ہم کسی سے ذاتی انتقام نہیں لے رہے لیکن اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ قانون سب سے اہم ہے، ترجمان


نگران حکومت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مروجہ انتخابی قوانین کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق حاصل ہے، نگران وزیراعظم کے انٹرویو میں ریمارکس کو غلط رپورٹ کیا گیا۔
نگران وزیراعظم واضح طور پر یہ تجویز کر رہے تھے کہ انتخابات میں حصہ لینا ایک حق ہے لیکن جرائم پر سزا قانونی طور پر جائز ہے۔ وزارت اطلاعات نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ انٹرویو کے ایک حصہ کو توڑ مروڑ کر یہ تاثر دیا گیا کہ کسی مخصوص شخص کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کے انٹرویو کے متن کی طرف توجہ مبذول کرائی جس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ”ہم کسی سے ذاتی انتقام نہیں لے رہے لیکن اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ قانون سب سے اہم ہے، چاہے عمران خان ہو یا کوئی اور سیاستدان، کوئی بھی ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اس پر قانون لاگو ہوگا، ہم اسے سیاسی تفریق کے مترادف قرار نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات عمران خان یا ان کی پارٹی کے اُن ارکان کے بغیر بھی ہو سکتے ہیں جو جیلوں میں ہیں کیونکہ وہ عمران خان کی مئی میں گرفتاری کے بعد توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائوسمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے ہزاروں لوگ جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں وہ سیاسی عمل اور انتخابات میں حصہ لیں گے۔“ وزارت اطلاعات نے اپنے باضابطہ بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ٹی آئی اور اس کے رہنما کسی بھی دوسری جماعت کی طرح انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آزاد ہیں۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پی ٹی آئی یا پارٹی کے کسی بھی رہنما کے الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہر شہری قانون کے سامنے برابر ہے اور قانونی الزامات کا سامنا کرنے والے کسی بھی فرد کے حوالے سے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ عدلیہ آزاد اور خودمختار ہے اور نگران حکومت کے پاس نہ تو عدالتوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی اختیار ہے نہ ارادہ۔ مزید واضح کیا جاتا ہے کہ کوئی شخص قانونی یا عدالتی فورم کے کسی حکم یا فیصلے سے متاثر ہوا ہے تو اسے ریلیف کے لئے اگلے عدالتی فورم سے رجوع کرنے کا آئینی طور پر ضمانت شدہ حق حاصل ہے۔
نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔ نگراں حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے آئینی اور قانونی ڈھانچے کی حمایت کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور آزاد عدلیہ کے تمام احکامات اور ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 8 hours ago

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 10 hours ago

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 8 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 13 hours ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 13 hours ago

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 9 hours ago

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 10 hours ago

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 10 hours ago
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 9 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 13 hours ago