پاکستان

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کےلئے 5 نام وزیر اعظم آفس بھجوا دیئے گئے

پاک بحریہ کے سربراہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 26 2023، 5:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کےلئے 5 نام وزیر اعظم آفس بھجوا دیئے گئے

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کےلئے 5 نام وزیر اعظم آفس بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے جس کےبعد پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگراں وزیراعظم کریں گے۔ وزارت دفاع نے 5 افسران کے نام وزیر اعظم بھجوا دیے ہیں۔

پاک بحریہ کے 5 افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا ہے اور وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔  وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں۔

ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر نیول سٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد تیسرے نمبر پر ہیں۔ کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پانچویں پر پاکستان فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل فیصل عباسی ہیں