جی این این سوشل

کھیل

سابق کرکٹر ز نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کردی

پاکتسانی ٹیم کی بہترین کا رکردگی پر سابق کرکٹرز اور سٹارز نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے بہتر قرار دے دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق کرکٹر ز نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکتسانی ٹیم کی بہترین کا رکردگی پر سابق کرکٹرز اور سٹارز نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے بہتر قرار دے دیا ۔

سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی چار سیمی فائنل میں پہنچنے والی  ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی اور  کہا کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اورخاصی  قابلیت ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اپنے اوپر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوسکے ،یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔

پاکستان

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل نامزد بینکوں میں جاری

حج درخواستیں کارآمد پاسپورٹ 2024 کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل نامزد بینکوں میں جاری

آئندہ سال حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل نامزد بینکوں میں جاری ہے۔

حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہے گی۔ حج درخواستیں کارآمد پاسپورٹ 2024 کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

حج درخواستیں پاسپورٹ کے ٹوکن کے ساتھ بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز

ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت ،  لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز

گاڑیوں کے مشہور کمپنی نے لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے قیمتیں بڑھا دیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔

بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیر صحت

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراءسے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیر صحت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملاقات کی۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے صدر مملکت کو صحت کے شعبے میں اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے صدر مملکت کو بتایا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراءسے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے پانچ سو بنیادی مراکز صحت کو دو ماہ کے اندر اپ گریڈ کیا جائے گا، ان مراکز کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شعبہ صحت پر نگران وفاقی وزیرصحت کے وژن اور اصلاحات کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll