Advertisement
پاکستان

انوارلحق کاکڑ کا آکسفورڈ یونین لندن میں طلباءسے سوال و جواب کا سیشن

اس موقع پر آکسفورڈ یونین کی صدر دیشا ہیگڑے نے وزیر اعظم کے ساتھ ایک دلچسپ  سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 27th 2023, 4:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انوارلحق کاکڑ کا  آکسفورڈ یونین لندن  میں طلباءسے سوال و جواب کا سیشن

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے منگل کو آکسفورڈ یونین میں طلباء سے بات چیت کی اور ملکی معیشت، سیاست، سلامتی اور انڈیا ، چائنہ  کے ساتھ تعلقات پکستان کے تعلقات پر تفصیلی گفتگوبھی  کی۔ اس موقع پر آکسفورڈ یونین کی صدر دیشا ہیگڑے نے وزیر اعظم کے ساتھ ایک دلچسپ  سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے یونیورسٹی کے طلبا سے سوالات کیے، رہنمائوں اور سکالرز کی اگلی نسل سے رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے عالمی گفتگو اور قیادت کی تشکیل میں ادارے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے۔  

 انہوں نے آکسفورڈ سنٹر فار اسلامک سٹڈیز کا بھی دورہ کیا جہاں سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے مرکز کا دورہ کیا اور انہیں بین الثقافتی افہام و تفہیم اور اسلامی تہذیب کے مطالعہ کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔ 

Advertisement