ممبئی : ڈیجیٹل ورلڈ میں مقبول بھارتی اداکار و یو ٹیوبر کورونا کی مناسب طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق راہول ووہرا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں بے حد مقبول تھے ،راہول ووہرا چند رو زقبل کورونا کاشکار ہوئے تھے تاہم مناسب طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہارگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ووہرا نے اپنی موت سے قبل اپنے فیس بک آفیشل اکاؤنٹ پر مایوس کن پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے ٹریٹمنٹ اچھا مل جاتا تو میں بھی بچ جاتا" راہول ووہرا کو وائرس کی تشخیص کے بعد سے ہی کافی مشکلات کا سامنا تھا انہوں نے مزید لکھا کہ جلد ہی (دوبارہ)جنم لوں گا ، اچھے کام کروں گا،اب ہمت ہار چکا ہوں۔راہول ووہرا نے کچھ روز پہلے فیس بک پر مدد کے لئے اپیل کی تھی ، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ " میں کورونا پازیٹو ہوں، لگ بھگ چار دن سے ہسپتال داخل ہوں، مگر کوئی بہتری نہیں ہے۔ کیا کوئی ایسا ہاسپٹل ہے جہاں آکسیجن بیڈ مل سکے ؟ کیونکہ یہاں میرا آکسیجن لیول مسلسل کم ہورہا ہے ، اور کوئی دیکھنے والا نہیں۔بہت مجبور ہو کر یہ پوسٹ کر رہا ہوں، کیونکہ گھر والے کچھ سنبھال نہیں پا رہے ہیں ۔ "
تاہم راہول ووہرا کورونا سے لڑ نہ سکے اور صرف 35 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایت کار اور لکھاری اروند گوہر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے راہول کی موت کی تصدیق کی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں،بھارت میں کورونا سے اموات اور کیسز کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہےاور سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں بہت سی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی
- 14 منٹ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل








