اسلام آباد ہائی کورٹ ،عمران خان کی 9 درخواستوں پر ضمانتوں کا آج فیصلہ سنائے گی
عمران خان نے ان مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری روکنے کی اپیل دائر کی تھی


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 9 درخواستوں پر آج (پیر) کو فیصلہ سنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی فیصلے کے لیے کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کی عدم تعمیل پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ان مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری روکنے کی اپیل دائر کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ضمانت کی نو اپیلیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا تصور کی جائیں۔
اپیل میں مزید کہا گیا کہ ان نو مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری روکی جائے جنہیں میرٹ پر فیصلہ سنانے کی ہدایت کی جائے۔
ان میں 09 مئی کے تین مقدمات اور اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات شامل ہیں جبکہ توشہ خانہ جعلسازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 9 گھنٹے قبل

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- 2 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 13 گھنٹے قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 14 گھنٹے قبل
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 9 گھنٹے قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- 2 دن قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- ایک دن قبل

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- ایک دن قبل
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 2 دن قبل


