ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے سمگل کئے جانے والے تمام جانور ضبط کر لیے گئے ہیں


بیروت: لبنان میں شام کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب جنگلی جانوروں کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شیر کے دو بچے اور ایک نایاب عقاب بازیاب کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سکیورٹی فورسز نے بیروت سے 50 کلومیٹر شمال میں طرابلس-بیروت ہائی وے پر البترون چوکی پر معمول کے مطابق چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے شیر کے دو بچوں کے علاوہ اعلی نسل کا عقاب، 350 رنگین چڑیاں اور دیگر مختلف اقسام کے 1350 سے زیادہ خوبصورت پرندے برآمد ہوئے جو لکڑی کے پنجروں اور گتے کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔
ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے سمگل کئے جانے والے تمام جانور ضبط کر لیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کئی برسوں میں پکڑی جانے والی پرندوں کی اس بڑی کھیپ کے بارے میں تفیصلات حاصل کر رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر زراعت عباس حج حسن نے کہا ہے کہ لبنان جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت اور سمگلنگ روکنے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے گا اور سمگلروں کو سزا دی جائے گی۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 7 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 7 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 10 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 10 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 14 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 7 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 18 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 19 hours ago





