پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اس سمجھوتے میں ڈیجیٹل اکانومی کے بارے میں دوطرفہ معاہدہ بھی شامل ہے


پاکستان اور سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نگران وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینئر عبداللہ ا میر al sawaha نے ریاض میں ہونے والی ایک ملاقات میں کئے۔اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ممتاز ماہرین بھی موجود تھے۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مل کر کام کریں گے اور نجی شعبے کو فروغ دیں گے۔اس سمجھوتے میں ڈیجیٹل اکانومی کے بارے میں دوطرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹر عمرسیف انفارمیشن کمپنیوں کے ایک وفد کے ساتھ سعودی عرب میں ہیں جس کا مقصد سعودی عرب میں کاروباری مواقع تلاش کرنا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں@umarsaif@MoitOfficial@ForeignOfficePk@KSAembassyPK#RadioPakistan #News #Italgym https://t.co/q8K52gEQ3Y pic.twitter.com/xi29kTkpT1
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) October 2, 2023
مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملک ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید خطوط پر استوار کرنے، ڈیجیٹل اختراع کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لانے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
فریقین ڈیجیٹل اکانومی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بنانے سنوارنے، مشترکہ ٹریننگ پروگرام جدید انداز پر تیار کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نیز کمیونیکیشن میں ماہر افراد تک رسائی کے لیے مشترکہ کوششوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب میں کاروباری افراد اور اداروں کو تکنیکی سرمایہ کاری اور وینچر کیپٹل کا دائرہ وسیع کرنے کے قابل بنانے کے لیے مشترکہ اختراعی میکنزم اور طریقہ کار تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
فریقین رابطے بڑھا کر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ترقی دیں گے۔ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کی حوصلہ افزائی کے علاوہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے لیے انفراسٹریکچر اور ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے میں تعاون کیا جائے گا۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 10 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 21 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 17 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل










