اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی فٹبال کلب کا ایرانی فٹبال کلب کے ساتھ میچ منسوخ
سعودی کھلاڑیوں اور حکام نے سٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر میدان میں اترنے سے انکار کر دیا


ایران کے شہر اصفہان میں جاری اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں سعودی فٹبال کلب الاتحاد کا ایرانی فٹبال کلب سباھان کے ساتھ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
میچ اس وقت باقاعدہ طور پر منسوخ ہوا جب سعودی کھلاڑیوں اور حکام نے سٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کے مجسمے دیکھ کر میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔قاسم سلیمانی ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے اور جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
سعودی فٹبال ٹیم کا گروپ سی کا دوسرا میچ پیر کی شام سات بجے ہونا تھا لیکن سعودی کھلاڑیوں نے عندیہ دیا کہ جب تک مجسمہ ہٹایا نہیں جاتے وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لینے کے بعد سعودی وفد نے فوری طور پر گراؤنڈ چھوڑ دیا اور وہ وطن واپس جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہو گئے۔
NEW -- #Saudi football team @ittihad were meant to play Isfahan in #Iran tonight -- but organizers placed a bust of Qassem #Soleimani at the entrance, where the players would run out onto the pitch.
— Charles Lister (@Charles_Lister) October 2, 2023
Ittihad have left the stadium in protest, refusing to play. pic.twitter.com/tgqUAaqDbO
اے ایف سی کے مطابق چیمپیئنز لیگ 2023/24 میں سعودی الاتحاد فٹبال کلب اور ایرانی سباھان فٹبال کلب کا اصفہان کے نقشِ جہاں سٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔
اے ایف سی کھلاڑیوں، میچ کے متعلق دیگر عملے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی سلامتی اور تحفظ کے عزم کو دہراتا ہے، اب یہ معاملہ متعلقہ کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 14 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 18 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 16 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 20 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 14 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)

