کئی مرتبہ لوگوں نے ایلین یو ایف او دیکھنے کا دعوی کیا ہے ، لیکن ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نہیں مل پایا۔ خلائی مخلوق دنیا میں ہوتے ہیں یا نہیں ، اس کو لے کر لمبے عرصے سے طویل بحث چلی آرہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی شہری پالا اسمتھ جس کی عمر 50 سال ہے نے دعوی کیا ہے کہ انہیں خلائی مخلوق50 سے زائد بار اغوا کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اغوا کرنے کے بعد ایلین یو ایف او میں لے جاکر انہیں دوسری دنیا کی سیرکراتے ہیں ۔
پالا اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ خلائی مخلوق انہیں بچپن سے لیکر اب تک 50 بار اغوا کر چکی ہے۔خاتون نے اپنے جسم پر کئی نشانات بھی دکھائے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب خلائی مخلوق انہیں اغوا کرتے ہیں تو ایک خاص قسم کا نشان ان کے جسم پر بناتے ہیں اور اس نشان کا ان کی دنیا میں خاص مطلب ہوتا ہے۔
پالا استمھ کے گھر والوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پالا اچانک چار سے پانچ گھنٹوں کے لئے گھر سے غائب ہوجاتی ہے اور اچانک ہی واپس آجاتی ہے۔ پالا کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران یو ایف او میں ایلینز(خلائی مخلوق ) کے ساتھ رہتی ہیں ، جو انہیں وہ تکنیک دکھاتے ہیں جو ابھی زمین پر موجود نہیں ہے۔ ایلین اسے سمندر اور آسمان کا رنگ بدلتے ہوئے دکھاتے ہیں۔
پالا اسمتھ نے ایک پینٹنگ بھی بنائی ہے ، جس میں اس نے دکھایا ہے کہ اصل میں جو ایلین اس کو لے جاتے ہیں وہ کیسے نظر آتے ہیں ؟۔
پالااسمتھ نے دعوی کیا ہے کہ اغوا کرنے کے بعد اسے ایسی دوا دی جاتی ہے جس سے وہ چاہتے ہوئے بھی بھاگ نہیں پاتیں اور اس سے کافی کمزوری بھی ہوجاتی ہے۔
پالا نےیہ سارا ماجرا جب لوگوں کے ساتھ شیئر کیا تو کئی لوگوں نے اسے پاگل قرار دیا، لیکن پالا کو ان لوگوں کے رویئے سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میری طرح ایسے کئی دیگر لوگ بھی ہیں ، جو ایلینز سے مل چکے ہوں گے، انہیں بھی سامنے آنا چاہئے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 13 minutes ago

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 7 hours ago

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 7 hours ago

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 8 hours ago

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 7 hours ago

محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی
- 3 hours ago

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 8 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 11 minutes ago

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- 4 hours ago