حکام کے مطابق ڈرون شام میں ان کے فوجیوں کے قریب پرواز کررہا تھا


امریکا نے ایک مسلح ترک ڈرون کو مار گرایا جو شام میں ان کے فوجیوں کے قریب پرواز کررہا تھا۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے کہا کہ اس کے F-16 لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو شام میں امریکی افواج کے لیے ممکنہ خطرہ بننے کے بعد نیٹو کے رکن ترکیہ کے ڈرون کو مار گرایا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کے روز اپنے ترک ہم منصب یشار گولر پر زور دیا کہ وہ شمالی شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکیں اور تنازعات کے خاتمے کے پروٹوکول پر عمل کریں۔
پینٹاگان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوجی کمانڈروں نے اندازہ لگایا کہ ڈرون جو کہ امریکی افواج سے آدھے کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر تھا ایک ممکنہ خطرہ تھا۔ اس کے مطابق امریکی F-16 جنگی طیاروں نے ڈرون کو خود سے مار گرایا۔حسکہ شمال مشرقی شام میں ہے اور بنیادی طور پر کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس ہے، جو داعش کے خلاف امریکی اتحاد اہم کا سربراہ ہے۔
رد عمل میں ترک وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے ڈرون کا تعلق ترک مسلح افواج کا نہیں تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کی ملکیت ہے۔
یاد رہے کہ ترک انٹیلی جنس ایجنسی نے اتوار کو انقرہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔
ترک وزارت دفاع نے کہا کہ جمعرات کی رات ترک فوج کے فضائی حملوں نے شمالی شام میں کرد عسکریت پسندوں کے 30 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، جن میں تیل کا ایک کنواں، ذخیرہ کرنے کی سہولت اور پناہ گاہیں شامل ہیں۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 29 منٹ قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 21 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل


