اس قسم کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتائج کے لیے اسرائیلی قابض افواج مکمل طورپرذمہ دار ہے، سعودی وزارت خارجہ


ریاض: سعودی عرب نے مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی میں اسرائیلی قابض افواج کے اشتعال انگیز کارروائی پرانتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں امن کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچانے اور مقامات مقدسات کے احترام میں بین الاقوامی قواعد و ضوابط سے متصادم ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کےاقدامات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتائج کے لیے اسرائیلی قابض افواج مکمل طورپرذمہ دار ہے۔
بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے اورشہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرتے ہوئے تنازعے کو مستقل بنیادوں پرختم کرنے کےلیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 19 hours ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 21 hours ago

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- 17 minutes ago

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- 3 minutes ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو ز بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- an hour ago
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 42 minutes ago

حلقہ این اے 130:سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 34 minutes ago

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 37 minutes ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 21 hours ago

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 25 minutes ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- 21 minutes ago













