تل ابیب نے دھمکی دی کہ حماس کو اس حملے کی غیر معمولی قیمت چکانا پڑے گی


اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے میں مرنے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے جبکہ بری، بحری اور فضائی میدانوں میں طوفان الاقصیٰ نامی اس کارروائی میں 1500 افراد زخمی ہیں جن میں 290 کی حالت نازک ہے۔
ادھر غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے جواب میں اسرائیل نے ’آئرن سورڈ‘ نامی کارروائی میں آخری اطلاع آنے تک 232 فلسطینیوں کو شہید جبکہ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 1700 شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں 92 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 30 افراد کو براہ راست گولیاں لگیں۔
اسرائیلی فوج کے بقول صہیونی ریاست کے اندر 22 مقامات پر لڑائی جاری ہے نیز فلسطینی مزاحمت کاروں نے کئی اسرائیلی میں یہودی بستیوں کے اندر کئی افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے، جن کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کی صبح سے جاری طوفان الاقصیٰ میں فلسطینیوں نے 3500 راکٹ اور میزائل مختلف اسرائیلی اہداف پر داغے ہیں۔ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پر کسی کشیدگی میں اضافے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسے جنگ کا سامنا ہے۔ تل ابیب نے دھمکی دی کہ حماس کو اس حملے کی غیر معمولی قیمت چکانا پڑے گی۔
حماس کی کارروائی کا جواب اسرائیل نے غزہ پر اندھا دھند بمباری کے ذریعے دیا ہے، مئی کے بعد سے اسرائیل اور غزہ کے درمیان کے ہونے والی یہ شدید ترین لڑائی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل





