جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کوروناسےمزیدایک ہزار384متاثر، 56 انتقال کرگئے

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 56مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار384کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید56افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار802ہوگئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوںمیں کوروناکے1384نئےکیسزسامنےآگئے،ملک میں کورونا ایکٹوکیسزکی تعداد33ہزار184ہوگئی۔  ملک میں‌ اب تک کورونا کے5لاکھ 49ہزار032کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

 

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ58ہزار793ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار806 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

 

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48ہزار270ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار033 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67ہزار589 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1923افراد چل بسے۔

 

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 836کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 196 مریض چل بسے ۔

 

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 561،جبکہ اموات کی تعداد 475تک جاپہنچی ۔

 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 910 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 073ہوچکی ہے جبکہ267 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں1509افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے، ملک بھر میں اب تک5لاکھ4ہزار46مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔ گزشتہ24گھنٹوں  میں35ہزار460ٹیسٹ کئےگئے جبکہ ملک بھرمیں اب تک80لاکھ41ہزار254ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

پاکستان

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا

الیکشن ٹریبونل آج مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا۔

عام انتخابات 2024ء کے بعد کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا  ہے۔

الیکشن ٹریبونل آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔

ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت  کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط

آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، خط کا متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خط میں لکھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔

خط میں کہا گیا کہ اجلاس وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل، اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی کہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا  اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔ 
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو  کھلاڑی بھی شامل ہیں  جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے  ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا  جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ : 
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ  میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
 فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll