Advertisement

فلسطینیوں کو مصر داخلے سے روکے جانے پر مصری صدر موقف

ہم فلسطینیوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں تاہم ان کے اپنے ملک سے نکلنے کا مطلب مسئلہ فلسطین کو ختم کرنا ہے، صدر عبدالفتاح السیسی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 13th 2023, 6:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطینیوں کو مصر داخلے سے روکے جانے پر مصری صدر موقف

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطینیوں کو مصر داخلے سے روکے جانے کی اطلاعات کا واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جاری حملوں کے نتیجے میں آنے والے فلسطینیوں کو قبول کرنے کے ارادے کے بارے میں جو باتیں گردش کر رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، ہم فلسطینیوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں تاہم ان کے اپنے ملک سے نکلنے کا مطلب مسئلہ فلسطین کو ختم کرنا ہے۔

ایک  تقریب میں خطاب کے دوران مصری صدر نے کہا کہ ان کا ملک 9 ملین افراد کی میزبانی کرتا ہے جو وہاں جاری بدامنی کی وجہ سے اپنے ملک سے بے گھر ہو چکے ہیں تاہم فلسطینیوں کے ساتھ صورتحال مختلف ہے۔ ان فلسطینیوں کو اپنے ملک میں ہی رہنا چاہیے۔ فلسطینیوں کو اپے مقصد اور سرزمین کو بچانے کے لیے ثابت قدمی جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی غزہ کی پٹی کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے اور بحران کا حل تلاش کرنے اور کشیدگی سے بچنے کے لیے عرب، بین الاقوامی اور علاقائی کوششیں جاری ہیں۔ شہریوں اور بچوں کو تنازعات کے دائروں سے نکال کر مذاکرات کی میز پر بٹھایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر امن کا خواہاں ہے اور فلسطینی عوام کی صلاحیتوں کے تحفظ کا خواہاں ہے اور غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ مصر خطے میں بغیر کسی پابندی اور شرائط کے امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

مصری صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مصر امن کا راستہ اختیار کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ خونی راستہ اپنانے کی قیمت مزید بے گناہ لوگوں کو ادا کرنا پڑے گی اور اس کے نتائج پورے خطے تک پھیل جائیں گے۔

Advertisement
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 14 گھنٹے قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement