انٹر سٹی اے سی، نان اے سی کے کرایوں میں فوری 15 فیصد کمی کی جائے گی


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کو عوام تک منتقلی کا آغاز کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور اور ٹرانسپورٹرز کی ملاقات میں کرایوں میں کمی پر اتفاق ہو گیا۔ انٹر سٹی اے سی، نان اے سی کے کرایوں میں فوری 15 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کرایوں میں 10 فیصد کمی کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرے گی، پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فی صد فیصد تک کمی کی جائے گی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ بس اڈوں پر پہلے اور موجودہ کرایہ ناموں کی واضع تشہیرکی جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 16 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 16 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago





