کھیلوں میں ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، والی بال، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، شطرنج اور ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیں


انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے سپورٹس گالا 2023 ء کا بدھ کو آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر صدر آئی آئی یو آئی ڈاکٹر نے ھذال حمود العتیبی مہمان خصوصی تھے۔
افتتاحی تقریب میں طلباء نے میل کیمپس کے ہارڈ بال کرکٹ گرائونڈ میں رنگا رنگ فلیگ مارچ کا مظاہرہ کیا۔ کھیلوں کے مقابلوں میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم 30 سے زائد ممالک کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ کھیلوں کے یہ مقابلے 25 اکتوبر تک جاری رہیں گے، ان کھیلوں میں ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، والی بال، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، شطرنج اور ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیں۔
صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کو صحت مند رکھنے کے لیے کھیل ضروری ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی رینکنگ میں شاندار کامیابی کے بعد اب اس سپورٹس گالا نے یونیورسٹی کی حقیقی بین الاقوامی تصویر پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مطالعے، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں یکساں طور پر شامل کرکے تعلیمی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے نائب صدور، ڈینز، ڈی جیز، سٹوڈنٹ ایڈوائزرز مرد، انچارج خواتین کیمپس، سٹوڈنٹس ایڈوائزر خواتین، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 8 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- a day ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 7 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 8 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 hours ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- a day ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- a day ago





