نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں عدالت سے ریلیف ملتی تو ان کا قد بڑھتا، رہنما پی ٹی آئی
نواز شریف کو واپسی پر حکومتی لوگوں نے ویلکم کیا، الیکشن کمیشن پر سوال اٹھتا ہے، محمد علی خان


تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں عدالت سے ریلیف ملتی تو ان کا قد بڑھ جاتا۔
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں، نواز شریف کی واپسی آئین کے مطابق ہوتی تو ان کا قد بڑھتا، نواز شریف اسی پوزیشن پر واپس آتے جہاں سے گئے تھے یعنی جیل،آئین و قانون کے مطابق انہیں واپس جیل آنا چاہئے تھا، نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں عدالت سے ریلیف ملتی تو ان کا قد بڑھ جاتا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لوگ نواز شریف کے پاس گئے جبکہ عدالت کسی کے پاس نہیں جاتے، ہمارے لیڈر کو گولی لگنے اور لاحق خطرات کے باوجود عدالت بلایا گیا ، وہاں عمران خا ن کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا۔
میاں صاحب اپنے ملک واپس آئے ہیں میں ویلکم کرتا ہوں لیکن کاش وہ آئین کے مطابق واپس آتے اور اسی عدالت کے سامنے اپنے آپ کو حاضر کرتے جیل جاتے اور پھر عدالت اگر انہیں ریلیف دیتی اور وہ جلسہ کرتے تو ان کا سیاسی قد بڑھتا۔
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) October 22, 2023
لیکن جس طرح عدالت کے لوگ ان کے پاس ائیرپورٹ گئے اور جس طرح… pic.twitter.com/7bSYkAgfal
سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپسی پر حکومتی لوگوں نے ویلکم کیا، الیکشن کمیشن پر سوال اٹھتا ہے کیا ہم صاف و شفاف الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں، کیا حکومت کا کام ایک سیاسی جماعت کے سزایافتہ لیڈر کا اس طرح استقبال کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جلسے میں پاکستانیوں کیلئے کوئی امید نظر نہیں آتی، نواز شریف تین مرتبہ خود اور ایک مرتبہ ان کے بھائی وزیراعظم بنے مگر عوام کی تقدیر نہیں بدل سکے، اسٹیج پر فیملی نظر آتی ہے عام پاکستانی کہیں نہیں ہے۔ نواز شریف کے اسٹیج پر وہی ٹیم بیٹھی تھی جو شہباز شریف کی کابینہ میں تھی۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے ضرور نواز شریف کے دور میں ہوئے لیکن اس کا کریڈٹ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے مینار پاکستان ریاست، حکومت اور انتظامیہ کی مدد کے بغیر بے شمار بار بھرا ہے، نواز شریف کا جلسہ اچھا تھا عمران خان کو باہر آنے دیں ہم اس سے دگنا بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے، صاف و شفاف انتخابات کرانے چاہئیں،اسٹیل ملز، پی آئی اے اور پاکستان ریلوے جیسے ادارے عمران خان کے دور میں تباہ نہیں ہوئے۔

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 6 گھنٹے قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- 25 منٹ قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 4 گھنٹے قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 6 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- 38 منٹ قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل